1 اکتوبر 2014 - 17:14
کابل بم دھماکوں میں ہوئی ہلاکتوں میں اضافہ

افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ آج کابل شہر میں ہونے والے بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے دو بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان میں مزید آیا ہےکہ آج صبح خود کش جیکٹ پہنے ہوئے ایک خود کش حملہ آور نے کابل کے مغربی علاقے میں فوج کی ایک گاڑی کے پاس خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک عام شہری اور ایک خودکش حملہ آور کے علاوہ سات فوجی ہلاک ہوگۓ۔ اس کے پانچ منٹ بعد دوسرا بم دھماکہ شمالی افغانستان میں ہوا۔ یہ ایک کار بم دھماکہ تھا اور یہ دھماکہ دوسری فوجی گاڑی کے قریب ہوا۔ اس دھماکے میں دوسرے  حملہ آور کے علاوہ چھ فوجی ہلاک ہوگۓ۔ طالبان نے ان دونوں بم دھماکوں کی ذمےداری قبول کر لی ہے۔ اور دعوی کیا ہےکہ ان بم دھماکوں میں بیس فوجی مارے گۓ ہیں۔     
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲